آرمی چیف سے ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بڑی بات کہہ دی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس نے ملاقات کی ہے جس میں مسئلہ کشمیر سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات آرمی چیف سے ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران انتونیو گوترس کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جانا چاہیے ،انسداد دہشت گردی کے حل کے لیے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ یو این فوجی مبصر گروپ کو کشمیر میں رسائی دینے پر شکر گزار ہیں،سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے ۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ مستحکم اور پر امن پاکستان کے لیے کوکوششیں جاری ہیں ۔