وزیراعظم ہاوس میں نعیم الحق کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ،کون کون شریک تھا ؟جانئے

وزیراعظم ہاوس میں نعیم الحق کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ،کون کون شریک ...
وزیراعظم ہاوس میں نعیم الحق کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ،کون کون شریک تھا ؟جانئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کے ایصال ثواب کے لیے وزیراعظم ہاوس میں فاتحہ خوانی کی گئی۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق نعیم الحق کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزراءاور ارکان پارلیمنٹ سمیت پارٹی رہنماوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ نعیم الحق کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر دو روز قبل انتقال کر گئے تھے جس پر وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنے دیرینہ دوست نعیم الحق کے انتقال پر دھچکا لگا ہے، وہ پاکستان تحریک انصاف کے 10 بانی ارکان میں سے ایک اور سب سے وفادار تھے۔

مزید : قومی