ملائیشیا میں موجود پاکستانی مزدوروں کے لیے بڑی خوشخبر ی آگئی

ملائیشیا میں موجود پاکستانی مزدوروں کے لیے بڑی خوشخبر ی آگئی
ملائیشیا میں موجود پاکستانی مزدوروں کے لیے بڑی خوشخبر ی آگئی

  



کوالا لمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت اوورسیز پاکستانیز اور سوشل سیکیورٹی ملائیشیا کے درمیان پاکستانی محنت کشوں کو ملائیشین سوشل سیکیورٹی میں شامل کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے جس کے تحت ملائیشیا میں موجود پاکستانی محنت کشوںکوحادثے کی صورت میں مفت طبی اور مالی امداد فراہم کی جائے گی اور کام کے دوران انتقال کی صورت میں اہل خانہ کو تاحیات ماہانہ وظیفہ ملے گا۔وزارت اوورسیز پاکستانی کے مطابق ہر سال تقریباً 15 ہزار پاکستانی کام کے غرض سے ملائیشیا جاتے ہیں۔اس معاہدے کے تحت ملائیشیا میں کام کرنے والے 82 ہزار پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں گے۔معاہدے پر دستخط کیے جانے کی تقریب سوشل سیکیورٹی ملائیشیا کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی جہاں پاکستان کی جانب سے ہائی کمشنر آمنہ بلوچ اور ملائیشیا کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سوشل سیکیورٹی داتو سیری محمد نے دستخط کیے۔

مزید : قومی