پی ایس ایل 5 کی ٹرافی کیسی ہے اور اس میں ایسی کیا خاص بات ہے جو گزشتہ سیز ن کی ٹرافیز میں نہیں تھی؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

پی ایس ایل 5 کی ٹرافی کیسی ہے اور اس میں ایسی کیا خاص بات ہے جو گزشتہ سیز ن کی ...
پی ایس ایل 5 کی ٹرافی کیسی ہے اور اس میں ایسی کیا خاص بات ہے جو گزشتہ سیز ن کی ٹرافیز میں نہیں تھی؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹرافی کی تقریب رونمائی سندھ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گی جس میں پاکستان کے کھیلوں کے سب سے بڑے سپرسٹار اور سکواش کے عظیم کھلاڑی ٹرافی لے کر سٹیڈیم میں آئیں گے جبکہ یہ ٹرافی آئندہ پی ایس ایل کے تمام مقابلوں میں استعمال کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر خان بدھ کو ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر سٹیڈیم میں خوبصورت ٹرافی لے کر آئیں گے اور اسے دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے سپرد کریں گے جو یہ ٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) چیئرمین احسان مانی کے سپرد کریں گے جو تمام فرنچائز مالکان اور کپتانوں کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کی ٹرافی برطانیہ کی کمپنی اوٹ ول سلور سمٹس نے تیار کی ہے جس کے اوپر ایک چاند اور تکون ستارہ پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔ اس کی لمبائی 65 سینٹی میٹر ہے اور اس کا کل وزن 8 کلو ہے جس میں مخصوص رنگ بھی نمایاں ہیں۔رواں سال متعارف کرائی جانے والی ٹرافی اب پاکستان سپر لیگ کے مستقبل کے تمام مقابلوں میں استعمال کی جائے گی اور ہر سال ایونٹ جیتنے والی ٹیم کا نام اس ٹرافی پر درج کیا جائے گا۔

سکواش کی دنیا کے بے تاج بادشاہ جہانگیر خان نے پی ایس ایل کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کو غیرمعمولی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے ملک میں اعلیٰ سطح کی کرکٹ کی سرگرمیاں متعارف کرائیں جس سے دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا۔مسلسل 555 مقابلے جیتنے کے عالمی ریکارڈ کے حامل جہانگیر خان نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے دنیا کو پیغام ملے گا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

مزید : کھیل