مدینہ منورہ میں زلزلے کے جھٹکے
مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
سعودی جیولوجیکل سروے کے مطابق مدینہ شہر میں صبح 11 بج کر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت زیادہ نہیں تھی ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 5 اعشاریہ 4 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کی وجہ سے کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز مدینہ منورہ کے شمال مغرب کی جانب سے تھا، زلزلے کی شدت اتنی کم تھی کہ بہت سے لوگوں کو اس کا احساس بھی نہیں ہوا۔