”میں ففٹی اور سنچری بنانے کی بالکل نہیں سوچ رہا کیونکہ۔۔۔“ شرجیل خان نے ایسا اعلان کر دیا کہ کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم بھی خوش ہو جائیں

”میں ففٹی اور سنچری بنانے کی بالکل نہیں سوچ رہا کیونکہ۔۔۔“ شرجیل خان نے ...
”میں ففٹی اور سنچری بنانے کی بالکل نہیں سوچ رہا کیونکہ۔۔۔“ شرجیل خان نے ایسا اعلان کر دیا کہ کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم بھی خوش ہو جائیں

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم میں منتخب ہونے والے شرجیل خان نے کہا ہے کہ میں اپنی ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرامید ہوں اور نصف سنچری یا سنچری بنانے کی بجائے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شرجیل خان کا کہنا تھا کہ ” میں پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز کی بہترین نمائندگی کرنے کیلئے پرامید ہوں ، میں نے بھرپور تیاری کی ہے اور بہترین آغاز کرتے ہوئے اپنی ٹیم کیلئے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔“

انہوں نے کہا کہ ”میرا مقصد پی ایس ایل میں بہترین آغاز فراہم کرنا ہے۔ نصف سنچری یا سنچری بنانا میری منصوبہ بندی کا حصہ نہیں ہے اور جب بھی ٹیم کو میری ضرورت ہوئی تو اپنا کردار ادا کرنے کیلئے بہت پراعتماد ہوں۔ چند بڑے کرکٹرز کی وجہ سے ہماری ٹیم بہت اچھی ہے، باﺅلنگ اور بیٹنگ کو دیکھا جائے تو ہر لحاظ سے بہتر ہیں، ہم سب اکٹھے ہیں اور اس اہم ایونٹ میں کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں۔“

مزید : کھیل