”پی ایس ایل 5 ٹی 20 ورلڈکپ 2020ءکیلئے بہت اہم ہے کیونکہ۔۔۔“ مصباح الحق نے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کھلاڑی پی ایس ایل میں جان لڑانے کو تیار ہو جائے

”پی ایس ایل 5 ٹی 20 ورلڈکپ 2020ءکیلئے بہت اہم ہے کیونکہ۔۔۔“ مصباح الحق نے ایسا ...
”پی ایس ایل 5 ٹی 20 ورلڈکپ 2020ءکیلئے بہت اہم ہے کیونکہ۔۔۔“ مصباح الحق نے ایسا اعلان کر دیا کہ ہر کھلاڑی پی ایس ایل میں جان لڑانے کو تیار ہو جائے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں سیزن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بہت اہم ہے جو رواں سال آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ”انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹی 20 فارمیٹ بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہمارے لئے اس فارمیٹ میں مارڈن سٹینڈرز کے مطابق کرکٹ کھیلنا بہت ضروری ہے کیونکہ ہم ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بہترین سکواڈ منتخب کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے یہ لیگ بہت اہم ہے۔“

ان کا کہنا تھا ”میں پوری قوم کو پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کیلئے مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کیونکہ پورا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے۔ شائقین ملک میں کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں اور ہم بھی اس لیگ کیلئے بہت پرجوش ہیں۔ جیت کسی بھی ٹیم کی ہو مگر بہتری ملک کی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے اور اس سیزن میں کھیلنے والی ٹیم ذرا مختلف ہے لیکن ہمیں خوشی ہے کہ پانچ میچز ہوم گراﺅنڈ پر کھیلنے کو ملیں گے۔“

مزید : کھیل