پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کتنے بجے شروع ہو گی اور کون کون اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا؟ تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کتنے بجے شروع ہو گی اور کون کون اپنے فن کا مظاہرہ ...
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کتنے بجے شروع ہو گی اور کون کون اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا؟ تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کی جمعرات کو شیڈول رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے جن میں معروف گلوکار بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگے گا اور تقریب میں راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔آفیشل ترانے میں شریک چاروں فنکار بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے جبکہ شام 6 بج کر 45 منٹ پر شیڈول افتتاحی تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

آفیشل ترانے میں شامل چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ ابو محمد، فرید ایاز اور راک بینڈ ’سوچ‘ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ لیگ کے مکمل ایڈیشن کے پاکستان میں انعقاد کا جشن منانے کیلئے تقریب کے دوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔

مزید : کھیل