احسان اللہ احسان کا فرار، بلاول بھٹو نے بڑا قدم اٹھالیا

احسان اللہ احسان کا فرار، بلاول بھٹو نے بڑا قدم اٹھالیا
احسان اللہ احسان کا فرار، بلاول بھٹو نے بڑا قدم اٹھالیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کالعدم جماعتہ الاحرار اور ٹی ٹی پی کے ترجمان رہنے والے احسان اللہ احسان کے پاکستانی حراست سے فرار کی تصدیق ہونے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بڑا قدم اٹھالیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں احسان اللہ احسان کے فرار کے معاملے پر اپنا سوالنامہ جمع کرادیا ہے۔ بلاول بھٹو نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کے معاملے پر سوالات پوچھے ہیں۔

بلاول نے پوچھا ہے ’ بتایا جائے کہ کالعدم تحریک طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کیا زیرحراست ہیں؟ اگر احسان اللہ احسان زیرحراست نہیں تو کیا اس کے فرار کی خبریں درست ہیں؟ احسان اللہ احسان کا موجودہ سٹیٹس کیا ہے؟

خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے تحریری سوالات وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی جانب سے تصدیق کیے جانے کے بعد جمع کرائے ہیں۔ وزیر داخلہ نے پیر کو تصدیق کی تھی کہ احسان اللہ احسان فرار ہوچکا ہے ، اس معاملے پر کام کیا جارہا ہے اور بہت جلد خوشخبری ملے گی۔

مزید : قومی