سرکاری گوداموں سے گندم غائب ،بوریوں میں گندم کی جگہ کیا بھر دیا گیا ؟چوری کی انوکھی کارروائی

سرکاری گوداموں سے گندم غائب ،بوریوں میں گندم کی جگہ کیا بھر دیا گیا ؟چوری کی ...
سرکاری گوداموں سے گندم غائب ،بوریوں میں گندم کی جگہ کیا بھر دیا گیا ؟چوری کی انوکھی کارروائی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ میں محکمہ خوراک کے سجاول اور ٹھٹھہ کے سرکاری گوداموں سے گندم کی 10 ہزار سے زائد بوریاں خرد برد کرلی گئیں۔سجاول کے گودام سے 6 ہزار 247 اور ضلع ٹھٹھہ میں مکلی کے گودام سے 4 ہزار 485 بوریاں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے جب کہ تحقیقات کے دوران گودام سے گندم کی بوریوں سے گھاس اور بھوسہ برآمد ہوا۔یہ انکشاف تب ہوا جب ان گوداموں کے انچارچ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے درمیان تنازع پیدا ہوا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نزاکت عباسی کا کہنا ہے کہ مکلی کے گودام کے انچارچ یوسف چنہ اور سجاول گودام کے انچارچ یاسین شاہ کو معطل کر کے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن سندھ کو کہا گیا ہے۔

مزید : قومی