عامر لیاقت اور احسان اللہ احسان میں لفظی جنگ

عامر لیاقت اور احسان اللہ احسان میں لفظی جنگ
عامر لیاقت اور احسان اللہ احسان میں لفظی جنگ

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے درمیان ٹوئیٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے کہا احسان اللہ احسان! ایک احسان تو کرو!آڈیو پیغامات کے بجائے اپنی منحوس شکل کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام بھی بھیجو نا! ہمیں کیا پتہ کہ آواز تمہاری ہے یا نکالی گئی ہے! زرا تھوبڑا تو دکھاو!اور تھوڑا سا مسکراو!تاکہ ابلیس دیکھ سکوں!!۔

اس پر احسان اللہ احسان نے کہا کہ تم جیسے منحوسوں کو دیکھ پاکستانی یقینی طور پر اکتا چکے ہیں میں اپنا چہرہ دیکھاوں گا مگر اس کے بعد تم اور تم جس کے لیے بھونک رہے وہ اپنا چہرہ چھپائے پھرتے رہیں گے۔

جواب میں عامر لیاقت نے کہا حرام الدہر،آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے قاتل!نطفہ ناتحقیق!ٹوئٹر ٹوئٹر تو نے بہت کھیل لیا،اب ذرا ویڈیو پیغام کے ساتھ سامنے آ،ترکی میں ہے نا تو ! اپنے ہی ایک قولِ آڈیوکے مطابق !تو آنا ذرا ،آ ویڈیو پر بات کرتے ہیں خارجی!۔

اس پر احسان اللہ احسان نے کہا خبیث الخلقت انسان تم جیسے مسخروں کی کیا اوقات ہے میں جو کہتا ہوں وہ الحمدللہ کرکے بھی دیکھاتا ہوں تم جیسا درباری نہیں ہوں کہ لوگوں کی چرنوں میں پڑا رہتا ہوں آپنی آقاوں سے کہہ دینا میں تمھاری نیندیں حرام کرنے والا ہوں ۔

عامر لیاقت نے کہانکل ہی گیا نہ منہ سے لفظ “چرنوں “تم تو ساکشار شدھی بھارت واسی نکل آئے! مریادا کی سیما پار نہیں کی نا تم نے! سالے تو ایک بھارتی ایجنٹ کے سوا کچھ نہیں! چائے پیے گا چائے؟ چل پھر آجا ( آگر تو ہے) کیونکہ تو ہے ہی نہیں!۔

احسان اللہ احسان نے کہا کہ ہندوں کی اولاد تو تم ہو میرے اجداد نے تو تمھارے اجداد کو محکوم بناکر بتایا تھا کہ یہی تھماری اوقات ہے اور میں آیا تو تھا اورالحمدللہ نکل بھی آیا ہوں۔

مزید : اہم خبریں /قومی