’ٹرمپ ہمارے ساتھ جنگ نہیں لڑ سکتا کیونکہ ۔۔۔‘ ایرانی صدر نے امریکیوں پر بجلیاں گرادیں

’ٹرمپ ہمارے ساتھ جنگ نہیں لڑ سکتا کیونکہ ۔۔۔‘ ایرانی صدر نے امریکیوں پر ...
’ٹرمپ ہمارے ساتھ جنگ نہیں لڑ سکتا کیونکہ ۔۔۔‘ ایرانی صدر نے امریکیوں پر بجلیاں گرادیں

  



تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے وہ نہیں سمجھتے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ کا خطرہ مول لے گا کیونکہ اگر ایسا ہوا تو ٹرمپ کیلئے 2020 کے الیکشن میں جیتنے کے امکانات ختم ہوجائیں گے۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ نہ صرف امریکہ کیلئے نقصان دہ ہوگی بلکہ خطے میں اس کے مفادات اور اتحادیوں کو بھی اس جنگ سے خطرات لاحق ہوں گے، ’ امریکیوں کو جب سے یہ اندازہ ہوا ہے کہ جنگ ان کیلئے کتنی خطرناک ہوسکتی ہے اس کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ وہ جنگ کا خطرہ مول نہیں لیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ اگر ایران اور امریکہ کی جنگ ہوئی تو خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر کو بہت زیادہ نقصان ہوگا۔ حسن روحانی نے واضح کیا کہ اگر امریکہ دوبارہ نیوکلیئر معاہدے کا حصہ بننا چاہتا ہے تو اسے مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔

مزید : بین الاقوامی