”ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ۔۔۔“ عمر اکمل اور احمد شہزاد نے بھی اعلان کر دیا

”ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ۔۔۔“ عمر اکمل اور احمد شہزاد نے بھی اعلان کر دیا
”ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ۔۔۔“ عمر اکمل اور احمد شہزاد نے بھی اعلان کر دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل اور احمد شہزاد نے کہا ہے کہ ہم تمام تر تنازعات کو بھلا کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بہترین کھیل پیش کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد نے کہا مشکلات زندگی کا حصہ ہیں اور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں جبکہ عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میری تمام تر توجہ پی ایس ایل پر مرکوز ہیں اور میں تمام تر تنازعات کو بھلا کر بہترین کرکٹ کھیلنے کا خواہشمند ہوں تاکہ قومی ٹیم میں کم بیک کر سکوں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال کی ٹیم کو ہی برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن اس مرتبہ جن نئے کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے وہ بھی بہت اچھے ہیں۔

مزید : کھیل