کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، وارم اپ میچز میں کون جیتا؟ حیران کن خبر آ گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی ...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، وارم اپ میچز میں کون جیتا؟ حیران کن خبر آ گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے وارم اپ میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے سلسلے میں میں کھیلے جانے والے پریکٹس میچ میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 71رنز جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 29 رنز سے شکست دی۔ معین خان اکیڈمی میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 264رنز بنائے، کامران اکمل اور امام الحق نے62،62رنز بنائے جبکہ حیدر علی نے 19 گیندوں پر 7 چھکوں کی مدد سے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر باﺅلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 193رنز بناسکی، بین کٹنگ 53رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ لائم ڈاﺅسن اور محمد محسن نے2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، لیوک رونکی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر 43 رنز بنائے جس میں6 چوکے اور2 بلند چھکے بھی شامل تھے، جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر151 رنز ہی بناسکی۔

مزید : کھیل