اعصام الحق نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے

اعصام الحق نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر ...
اعصام الحق نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے اپنے برطانوی پارٹنر ڈومنیک اگلوٹ کے ہمراہ جانسن اور اوپیلکا پر مشتمل امریکی جوڑی کو شکست دے کر نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاتح ٹیم نے پہلے سیٹ میں سخت مقابلے کے بعد 6-7 سے برتری حاصل کی جبکہ دوسرے راﺅنڈ میں بھی اسی مارجن سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

واضح رہے کہ اعصام الحق کا اپنے نئے پارٹنر ڈومنیک اگلوٹ کے ہمراہ کھیلتے ہوئے یہ پہلا ٹائٹل ہے،پاکستانی سٹار نے برطانوی کھلاڑی کیساتھ تال میل کو بہترین قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

مزید : کھیل