بڑے ملک میں 20 حملہ آوروں نے گاﺅں پر دھاوا بول دیا، عیسائیوں اور مسلمانوں کو چرچ میں لے جا کر قتل عام، کتنے لوگ مارے گئے؟

بڑے ملک میں 20 حملہ آوروں نے گاﺅں پر دھاوا بول دیا، عیسائیوں اور مسلمانوں کو ...
بڑے ملک میں 20 حملہ آوروں نے گاﺅں پر دھاوا بول دیا، عیسائیوں اور مسلمانوں کو چرچ میں لے جا کر قتل عام، کتنے لوگ مارے گئے؟

  



اواگا ڈوگو (ڈیلی پاکستان آن لائن) مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد نے چرچ پر حملہ کرکے پاسٹر سمیت 24 افراد کو ہلاک اور تین کو اغوا کرلیا ۔

حملہ برکینا فاسو کے صوبے یاغا کے قصبے پانسی میں کیا گیا ۔ 20 کے قریب حملہ آور چرچ کے اندر داخل ہوئے اور انہوں نے مردوں اور خواتین کو علیحدہ کرنے کے بعد فائرنگ کرکے 24 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، فائرنگ کے نتیجے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ قصبے میں مسلمان اور عیسائی آباد ہیں اور حملہ آوروں نے دونوں مذاہب کے ماننے والے لوگوں کو بلا تفریق چرچ میں لے جا کر قتل کیا ہے۔ حملہ آوروں نے خون کی ہولی کھیلنے کے بعد چرچ کو آگ لگادی اور قصبے سے تیل اور چاول لوٹ کر موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے۔

مزید : بین الاقوامی