نیک دل انسان نے عجمان میں پھنسے قیدی کا ایک کروڑ روپے کا قرضہ ادا کردیا، جیل سے رہائی دلادی

نیک دل انسان نے عجمان میں پھنسے قیدی کا ایک کروڑ روپے کا قرضہ ادا کردیا، جیل ...
نیک دل انسان نے عجمان میں پھنسے قیدی کا ایک کروڑ روپے کا قرضہ ادا کردیا، جیل سے رہائی دلادی

  



عجمان (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں اسلامی بینک اور ایک ڈونر نے مل کر 2 لاکھ 40 ہزار درہم (تقریباً ایک کروڑ روپے) کا قرضہ ادا کردیا جس کے بعد قیدی کو رہائی مل گئی۔

سلیم نامی شخص کو عجمان میں فنانشل کیس میں جیل میں ڈالا گیا تھا۔ عجمان پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں سلیم کی رہائی کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ قیدی کے اوپر 2 لاکھ 40 ہزار درہم کا قرضہ تھا جو ایک دردِ دل رکھنے والے انسان نے اسلامک بینک کے ساتھ مل کر ادا کردیا جس کے بعد اسے رہائی مل گئی۔

رہائی ملنے کے بعد سلیم نے بینک اور اپنے ڈونر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی اس امداد کے باعث وہ دوبارہ سے نارمل زندگی گزارنے کے قابل ہوا ہے۔

مزید : عرب دنیا