آسٹریا میں کورونا کے باعث 39 اموات، 1427 نئے کیسز رپورٹ

آسٹریا میں کورونا کے باعث 39 اموات، 1427 نئے کیسز رپورٹ
آسٹریا میں کورونا کے باعث 39 اموات، 1427 نئے کیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا (المیر باجوہ)  آسٹریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1427 نئے کیسز اور 39 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

وفاقی حکومت اور ماہرین کی رائے کے مطابق آسٹریا میں جلد ہی انفیکشن میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ ملک میں برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے زیادہ جارحانہ تغیرات کا پھیلاؤ ہے۔ آسٹریا میں 8 فروری سے لاک ڈاؤن میں ہونے والی نرمی کی وجہ سے بھی انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

آسٹرین محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں 8260 افراد کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔  16 فروری تک آسٹریا میں 413908  افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے جبکہ مختلف ہسپتالوں میں 1376 افراد زیر علاج ہیں، ان میں سے 258 افراد کی انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں ۔