ٹرالر اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم، 30 مسافر زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
نواب شاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرالر اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم ہوا ہے، بچوں اور عورتوں سمیت 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ٹرالر اور مسافر کو کےدرمیان ہونے والے تصادم میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ مسافر بس پنجاب سے کراچی جارہی تھی کہ قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر حادثہ پیش آگیا۔