چترال انتظامی،گرا ں فروشوں کیخلاف کارروائی،مہنگائی سے باز رہنے کی ہدایت
پشاور(سٹاف رپورٹر) چترال بالا میں گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناقص اشیائے خوردونوش کی خرید وفروخت کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ اپر چترال متحرک۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کا بونی ہیڈکوارٹر میں کاروباری مراکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اشیائے خوردونوش کے نرخنامے آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ دکانداروں کو مصنوعی مہنگائی سے باز رہنے کی ہدایات۔ معائنے کے دوران انہوں نے متعدد دکانداروں کو صفائی کی صورتحال بہتر کرنے، زائدالمیعاد اشیائے خوردونوش کی تاریخ تنسیخ باقاعدہ چیک کرنے، کاروباری مقامات کے سامنے تجاوزات ختم کرنے اور کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مذید برآں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنےTMO مستوج کو بازاروں میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اہلکاروں کے ذریعے کاروباری مقامات اور عوامی آمدورفت والی جگہوں سے گندگی کے ڈھیر ہٹانے کی بھی ہدایت کی۔