نوشہرہ،پی کے 63 ضمنی انتخابات ووٹر 19 فروری کو ووٹ ڈالیں گے 

نوشہرہ،پی کے 63 ضمنی انتخابات ووٹر 19 فروری کو ووٹ ڈالیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ: پی کے 63پر ضمنی انتخابات19فروری کو 1,41934ووٹرز اپنی رائے دہی کا استعمال کریں گے جس کیلئے کل 102پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جبکہ ان 102پولنگ سٹیشنوں پر 800سے زائد انتخابی عملہ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے گی تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکاخیل کی کورونا کے باعث انتقال کے بعد خیبر پختونخواہ اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست پی کے 63پر 19فروری کو انتخابات منعقدہو رہے ہیں جس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں محمد عمر کاکاخیل، پی ڈی  ایم کے مشترکہ امیدوار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان  ، عوامی نیشنل پارٹی کے میاں وجاہت اللہ کاکاخیل اور تحریک لبیک پاکستان کے علامہ ثنا اللہ کے مابین مقابلہ ہوگا اس حلقے کے ووٹرز کی کل تعداد 1,41934ہے جس کیلئے 102پولنگ سٹیشز قائم کئے گئے ہیں ان 102پولنگ سٹیشنوں پر 800سے زائد انتخابی عملہ اپنی خدمات سرانجام دے گا جبکہ ان 102پولنگ سٹیشنوں میں 35پولنگ سٹیشنز احساس اور 39پولنگ سٹیشنز احساس ترین قرار دے دئیے گئے ہیں اس سلسلے میں احساس اور احساس ترین پولنگ سٹیشنوں سمیت تمام پولنگ سٹیشنوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے لئے ماسٹر پلان مرتب کیا گیا ہے اور پولنگ کے روز ضلع بھر میں دفعہ 144کے تحت ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہو گی