کوہاٹ، آزاد منتخب سینیٹر شمیم آفریدی کا پی پی میں شمولیت کا اعلان 

کوہاٹ، آزاد منتخب سینیٹر شمیم آفریدی کا پی پی میں شمولیت کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (سٹاف رپورٹر) آزاد حیثیت سے فاٹا کے منتخب سینیٹر شمیم آفریدی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا یہ اعلان انہوں نے پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایون خان کی موجودگی میں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ کردہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا شمیم آفریدی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نظریات اور پیپلزپارٹی کی عوام کے لئے خدمات سے متاثر ہوکر میں نے  اس جماعت کو جائن کیا اور فاٹا کی تاریخ کا میں پہلا سینیٹر ہوں جو اپوزیشن پارٹی میں شامل ہوا متعدد حکمرانوں اور آمروں نے ایڑھی چوٹی کازور لگا کر اس جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کی مگر پارٹی کی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ اس کی دلیل ہے کہ پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام کے دلوں میں پیوست ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہنے کے باوجو د ہم نے کوھاٹ کے عوام کے لئے ٹرانسفارمر کھمبے اور گیس پائپ لائن منظور کرائی مگر تحریک انصاف کے عوامی نمائندے ان کاموں کی راہ میں رکاؤٹ بنے ہوئے ہیں اور انہی مفاد پرست اورنااہلی نمائندوں کے سبب کوھاٹ کا تیس کروڑ ترقیاتی فنڈ لیپس ہوگیا پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ہمایون خان نے شمیم آفریدی کی پی پی پی میں شمولیت پر انہیں مبارکباد دی اور عوام کے لئے ان کی خدمات کو سراہا ور 27 فروری کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی کوھاٹ میں جلسہ عام منعقد کرنے اورامجدآفریدی سمیت دیگر شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی امید کااظہار کیا۔