بیرونی دشمنوں کے ساتھ اندر کی صفائی بھی اشد ضروری ہے، حامد علی شاہ 

بیرونی دشمنوں کے ساتھ اندر کی صفائی بھی اشد ضروری ہے، حامد علی شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بعض نادیدہ قوتیں محب وطن افراد اور جماعتوں کو اذیت سے دوچار کرکے ریاست کے خلاف بھڑکانا چاہتی ہیں  وزیر اعظم آرمی چیف سمیت تمام بااختیار ادارے سی پیک بلوچستان اور پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش کا نوٹس لیں شیڈول فور اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کو مذاق نہ بنایا جائے  بلیک میلنگ کا شکار ہو کر قومی مفادات پر سودا بازی نہ کی جائے  بیرونی دشمنوں کے ساتھ اندر کی صفائی بھی اشد ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار عشرہ اجر رسالت کے آغاز پر ’یوم باقر العلوم‘کی محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا اگر عالم اسلام سرخروئی چاہتا ہے تو اسے امام باقر العلوم کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔علاوہ ازیں قصر امام موسی' کاظم کے بڑے اجتماع میں ٹی این ایف جے کے مرکزی رہنما علامہ بشارت امامی کی پیش کردہ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں روکی جائیں۔
حامد علی شاہ