ثناء اللہ کی نااہلی کیلئے دائر اعتراضی درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض بحال
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کی نااہلی کیلئے دائر اعتراضی درخواست پر ہائی کورٹ آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست گزار کو راناثناء اللہ کے تصدیق شدہ کاغذات نامزدگی لف کرنے کی ہدایت کردی ہائی کورٹ آفس نے اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کیا تھا کہ درخواست کے ساتھ رانا ثناء اللہ کے تصدیق شدہ کاغذات نامزدگی لف نہیں کئے گئے درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اوررانا ثناء اللہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا گیاہے کہ رانا ثناء اللہ نے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں جن میں فارم ہاؤس، پلازہ، مکانات اور دفتر شامل ہیں کاذکر نہیں کیا، رانا ثناء اللہ آئین کے آرٹیکل 62 کی شق (1)ایف پر پورے نہیں اترتے،عدالت سے استدعاہے کہ رانا ثناء اللہ سے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کی وجوہات طلب کی جائیں اوررانا ثناء اللہ کو غلط بیانی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دیا جائے۔
اعتراض بحال