ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن اجلاس، عوامی شکایات کی شنوائی

ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن اجلاس، عوامی شکایات کی شنوائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس کمیشن دفتر سوات میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت کمیشن کے چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ نے کی۔ اجلاس میں مختلف عوامی درخواستوں پر کاروائی ہوئی اور پولیس کے خلاف عوام کی طرف سے درج کی گئی کمپلینٹس پر فریقین کے دلائل سنے گئے۔مختلف نوعیت کے 11 عوامی شکایات سنی گئیں جس میں سے دو شکایات موقع پر حل کئے گئے جبکہ 09 شکایات کے حل کے لئے مذید وقت دیا گیا۔