جعلی چیک مقدمہ،ہائیکورٹ سے ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج
لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے جعلی چیک کے مقدمہ خاتون ملزمہ سمیرا عندلیب کی ضمانت خارج کردی،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب پولیس نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ خاتون کا شوہر بھی جعلی چیکس کا ملزم ہے لیکن وہ گرفتار نہیں ہوسکا، ملزم کی گرفتاری کے لئے مزیدمہلت دی جائے،فاضل جج نے ملزمہ کے شوہر گرفتار نہ کرنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئی جی صاحب آپ کو اس لئے نہیں بلوایا کہ آپ مزید مہلت لے لیں،آپ لکھ کر دے دیں کہ پنجاب پولیس جعلی چیک کے معمولی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتی،مجھے رزلٹ چاہیے،یہ کون ساکوئی بہت بڑا گینگ ہے جس کو آپ پکڑ نہیں سکے؟دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ خاتون کے خلاف 50لاکھ روپیکا جعلی چیک کا مقدمہ ہے،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد خاتون ملزمہ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔
ضمانت خاراستقبال کیا۔ وزیراعظم کاہال میں پہنچنے پرشرکاء نے کھڑے ہوکراستقبال کیا۔ تقریب کاآغازحمدونعت سے ہوا۔ طالبہ سدرہ بشیر نے کشمیری ترانہ اورکلام اقبال پیش کیااور شرکاء سے خوب داد حاصل کی۔ تقریب میں پاکستان اور آزادکشمیرکے قومی ترانے پیش کیے گئے۔ کوروناوائرس کے باعث شرکاء نے سماجی فاصلہ برقراررکھتے ہوئے ماسک پہن رکھے تھے۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر قاضی محمدابراہیم نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے موجودہ حکومت کے تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کوسراہا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری بورڈ پروفیسر محمدشہپال راجہ نے خوبصورت اندا ز میں اداکیے۔ وزیراعظم نے تعلیمی بورڈ میرپورکے ملازمین کے لیے ایک بونس تنخواہ کااعلان کیا۔انٹرمیڈیٹ کے امتحان 2019 علم وادب گروپ میں نابینہ طالبعلم محمدجنید احمدنے اول پوزیشن حاصل کرنے پرگولڈمیڈل حاصل کرنے کے لیے سٹیج پرآئے تو شرکاء نے کھڑے ہوکرتالیوں کی گونج میں استقبال کیا۔