مشہور منشیات فروش گرفتار چرس، افیون اور ہیروئن برآمد
پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں سرگرم مشہور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا. گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 54 کلوگرام سے زائد چرس، 24 کلو افیون اور 3 کلو ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی ہے. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی عتیق شاہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں منشیات فروش اپنے مکروہ دھندے میں ملوث ہے جس پر اے ایس پی فقیر آباد ڈاکٹر محمد عمر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ وارث خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ پہاڑی پورہ کی حدود کارپوریشن کالونی میں مشہور منشیات فروش نصیراحمد ولد منیرگل سکنہ کارپوریشن کالونی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 54 کلوگرام سے زائد چرس، 24 کلو افیون اور 3 کلو ہیروئن بھی برآمد کرلی گئی ہے. ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔