راجن پور اور میانوالی، ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق رپورٹ طلب 

 راجن پور اور میانوالی، ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق رپورٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے  راجن پور اور میانوالی، ڈیرہ ًغازی خان میں ایک ہفتے تک ترقیاتی منصوبوں سے متعلق رپورٹ طلب کرلی دوران سماعت فاضل جج نے کہا عدالت کو بتایا جائے کہ میانوالی راجن پوراور ڑیرہ غازی خان میں کتنے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا؟کتنے منصوبے مکمل اور کتنے التواء کا شکار ہیں؟اس سے دیکھوں گا کہ دیگر علاقوں میں یکساں پروجیکٹس چل رہے ہیں یا کسی خاص علاقہ کو نوازا جارہا ہے،فاضل جج نے مزید کہا کہ کتنی سکیمیں پنجاب اور کتنی وفاقی ہیں اور فنڈز کتنے ہیں؟اس بارے بھی عدالت کا آئندہ سماعت پرآگاہ کیا جائے۔
رپورٹ طلب 

مزید :

صفحہ آخر -