بشارت راجہ کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
اسلام آباد (این این آئی)وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکر دی گئی۔ شہری رانا محمد اسلم خان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ بشارت راجہ نے 2018 کے انتخابات میں دستخط کے بغیر بیان حلفی جمع کرایا،غیر دستخط شدہ بیان حلفی کی قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں،سپریم کورٹ جون 2018 کے فیصلے میں بیان حلفی کو کاغذات نامزدگی کا اہم جزو قرار دے چکی ہے۔ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کو نامکمل قرار دیتے ہوئے بشارت راجہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔درخواست میں بیان حلفی سے متعلق سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کو بنیاد بنایا گیا۔ استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن 2018 میں کرائے پی پی 14 کے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کروائے،وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ راولپنڈی کے حلقہ پی پی 14 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
درخواست