آئی ٹی کے ذریعے ملازمین کوبہتر سہولیات فراہم کررہے ہیں،اے جی پنجاب
لاہور(خصوصی رپورٹ)اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب عبدالغفور خان نے اے جی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے احکامات کے مطابق اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب کا دفتر انفارمیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کرتے ہوئے سہولیات کو بہترطریقہ سے اداکر رہا ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کو اے جی آفس میں اپنی تنخواہ پنشن اور دیگرمعاملات کو بہتر طریقے سے حل کرنے میں مددمل رہی ہے۔ کمپیوٹرائزڈ ایل پی سی کااجراء اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس سے سٹاف سے براہ راست رابطہ کا خاتمہ ہو گا۔ پہلی کھلی کچہری میں اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب نے پچاس سے زائد سائلین کے مسائل کو سنا اور موقع پر ہی ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ پنشنرز کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پنشنرز سہولتی مرکز کا آغاز مارچ کے مہینے میں کر دیا جا ئے گا۔
اے جی پنجاب