کشمیریوں کی آزادی تک جہاد جاری رکھیں گے، ایم ایس اطہر قر یشی

  کشمیریوں کی آزادی تک جہاد جاری رکھیں گے، ایم ایس اطہر قر یشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالا لمپور(ملائشیاسے فاروق ڈوگر) ملائشیامیں بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیت ٹی ٹی ایس جے گروپ آف کمپنیز اور پی ایم ایچ ڈی ٹی وی کے چیئرمین ایم ایس اطہر قر یشی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی سرکار کے حلق میں انگلی ڈال کر ہم اپنے مظلوم مسلمان کشمیری بہن بھائیوں کو آزادی دلوائیں گے۔پاکستان کی عوام اور حکومت یہ بات سمجھ چکے ہیں کہ اب بات چیت کا ٹائم ختم ہو گیا ہے اور اب ہمیں جہاد کرنا ہوگا۔کشمیریوں کی آزادی تک ہم جہاد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی فاروق ڈوگر کیساتھ ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا ستر سال سے اقوام متحدہ نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم ڈھا ئے جا رہے ہیں،تمام عالمی برداری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں لیکن اب پاکستان کی غیور عوام اور موجودہ حکومت تہیہ کر چکی ہیں کہ کشمیر کو ہر صورت آزادی دلواکر رہیں گے۔
اطہر قر یشی

مزید :

صفحہ آخر -