ملاکنڈ یونیورسٹی میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ
چکدرہ(نمائندہ پاکستان) ملاکنڈ یونیورسٹی میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ، یونیورسٹی سے متعلقہ کالجز کے عملہ کے لئے سیلف اسیسمنٹ رپورٹ اور کوالٹی اشورنس کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ کا اہتمام ملاکند یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل نے کیاتھا جس میں متعدد متعلقہ کالجز کے عملہ نے شرکت کی،ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ملاکنڈ یونیورسٹی ڈاکٹر نسیاراکریم اور ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواکے ایڈوائزر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کوالٹی انہانسمنٹ سیل، سیلف اسیسمنٹ رپورٹ اور کوالٹی اشورنس کی اہمیت پر اظہارخیال کرتے ہوئے متعلقہ کالجزمیں تعلیم و تحقیق کامعیار مزید بہتر بنانے پر زوردیااور کہاکہ اس حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔