سکروٹنی کمیٹی کے سربراہ مصروفیت کے باعث اجلاس میں شرکت نہ کر سکے 

  سکروٹنی کمیٹی کے سربراہ مصروفیت کے باعث اجلاس میں شرکت نہ کر سکے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کی مبینہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے سکروٹنی کمیٹی کے اجلا س میں سکروٹنی کمیٹی کے سربراہ ڈی جی لاء مصروفیت کے باعث اجلاس میں شرکت نہ کر سکے،دو رکنی سکروٹنی کمیٹی نے اکبر ایس بابر کے اعتراضات کا جائزہ لیا۔ اکبر ایس بابر نے ملازمین کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات اسٹیٹ بینک سے منگوانے کا مطالبہ کر دیا،درخواست گزار اکبر ایس بابر اور تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور فنانس ٹیم کے ہمراہ سکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے بتایاکہ سکروٹنی کمیٹی میں تحریک انصاف کے چار ملازمین کے اکاونٹس پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے قبول کیا ہے دبئی سے انکے ملازمین کے اکاؤنٹس میں پیسے آئے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے 2011 میں ان ملازمین کو اجازت دی تھی کہ وہ ذاتی اکاونٹس میں پیسے لیں،تحریک انصاف نے اپنے سیکرٹری فنانس کے بیان کو ماننے سے انکار کیا ہے،ہمارا مطالبہ ہے ان چار ملازمین کے اکاونٹس کی تفصیلات سامنے آنی چاہئیں،کمیٹی سربراہ کے غیرموجودگی کے باعث کمیٹی نے اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا،کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان اکاونٹس کو برآمد کرے۔
سکروٹنی کیٹی

مزید :

صفحہ آخر -