تحصیل باڑہ اور لنڈی کوتل میں عدالتوں کی تکمیل کاکام جاری
پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ اور لنڈی کوتل میں عدالتوں کی تکمیل کا کام زور و شور سے جاری ہے اور آئندہ چند روز میں ضلعی عدلیہ خیبر کی عدالتیں تحصیل باڑہ اور لنڈی کوتل منتقل ہو جائیں گی جبکہ عدالتوں کی تحصیل جمرود منتقلی کے لئے ضروری کاروائی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خیبر لیاقت علی نے سینئرسول جج محمد ظہور کے ہمراہ تحصیل باڑہ اور لنڈی کوتل کا دورہ کیا اور عدالتوں کے قیام کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو اس بابت موقع پر ہدایات جاری کیں ضلع خیبرمیں عدالتوں کے قیام سے عوا م کوان کی دہلیزپرسستا انصاف میسرہوسکے گا اہل خیبر کے عوامی حلقوں میں چیف جسٹس ہائی کورٹ پشاور کے ان احکامات کو سراہا جارہا ہے۔