پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کو مستحکم کرنے کیلئے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار نبھاتی رہے گی: بلاول بھٹو

  پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کو مستحکم کرنے کیلئے ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق وفاقی وزیر و پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے  بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ملاقات کے دوران قانون سازی کے عمل میں پارٹی کی کارکردگی اور پارلیمنٹ کی کارروائی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی نے پارلیمان کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور پیپلز پارٹی پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے غیر جمہوری قانون سازی کو منظور کرانے کے لئے رولز آف پروسیجر کو بلڈوز کرنے کی کوششوں کے خلاف چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ ملاقات کے دوران ملک کے مجموعی سیاسی صورتحال اور بدترین معاشی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا  ملاقات میں اس پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ قومی اسمبلی رواں پارلیمانی سال کے دوران مطلوبہ اجلاس کی تعداد پورے نہیں کرسکے گی کیونکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم اور اس کی حکومت اہم قومی معاملات پر پارلیمنٹ کا سامنا کرنے سے شرماتے ہیں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سلیکٹڈ حکومت کے ظلم و ہتھکنڈوں کا شکار ہونے کے باوجود 1973  کے آئین کی معمار کی حیثیت سے جمہوریت اور جمہوری اقدار کو مستحکم کرنے کے لئے ہمیشہ ایک ذمہ دارانہ کردار نبھاتی رہے گی۔ 
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ آخر -