ہمالیہ کی نئی مہم کا آغاز، عائزہ  خان برانڈ ایمبیسڈر مقرر

ہمالیہ کی نئی مہم کا آغاز، عائزہ  خان برانڈ ایمبیسڈر مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) صحت و حفاظت کی صف اول کی کمپنی اور ذاتی ہربل کیئر مصنوعات میں رہنما کی حیثیت رکھنے والے ہمالیہ(Himalaya) نے کراچی میں اپنے ٹی وی کمرشل کے اجرا کی تقریب کے موقع پر پاکستان کی صف اول کی اداکارہ عائزہ خان کو اپنے فلیگ شپ برانڈ 'ہمالیہ پیوریفائنگ نیم فیس واش' کے لیے برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ نئے ٹی وی کمرشل کا مقصد نوجوان صارفین کو آگاہ کرنا ہے کہ صابن سے پاک ہمالیہ پیوریفائنگ نیم فیس واش کیل مہاسوں جیسے جلد کے مسائل کو حل کرنے میں کس طرح مدد کرتا ہے۔ہمالیہ دبئی کے جنرل منیجر ریحان احمد نے کہا کہ یہ ایک جانی مانی حقیقت ہے کہ کیل مہاسے ایک عام مسئلہ ہے جس کا نوجوانوں کوسامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ اکثر اپنے نشان جلد پر چھوڑ جاتے ہیں۔ ہماری تحقیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر چہرے کی صفائی کے لیے صابن کا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جو جلد کو فائدے سے زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -