رواں سال: آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئینگی: پی سی بی 

رواں سال: آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئینگی: پی سی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے رواں سال انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی ان خیالات کاا ظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے لئے پر امن ملک ہے اور اس کا اعتراف غیر ملکی کھلاڑیوں کرچکے ہیں حال ہی میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے کامیاب دورہ کیا ہے اور ہر کھلاڑی پاکستان سے مطمئن ہوکرگیا ہے جنوبی افریقن ٹیم کے دورہ سے پاکستان کا امیج پوری دنیا میں مزید بہتر ہوا ہے رواں سال بڑی کرکٹ ٹیموں کی آمد کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے مزید کہا کہ  تینوں بڑی ٹیموں کیخلاف ہوم کنڈیشنز میں کھیلنا مفید ثابت ہوگا کیونکہ یو اے ای میں ماحول سازگار ضرور تھا مگر پاکستان جیسا نہیں لہٰذا واپس ملک میں آکر کھیلنا بہت ضروری تھا تاکہ ہوم کنڈیشنز کا پورا فائدہ اٹھایا جا سکے جس کا اندازہ جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی سے بھی ہو سکتا ہے چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ چھ کا پاکستان میں انعقاد اور غیر ملکی بڑی تعداد میں شرکت بھی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے پاکستان سپر لیگ کامیاب ایونٹ ثابت ہوگا اور شائقین کو مدتوں یاد رہے گا وسیم خا ن نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ سے سیریز میں کامیابی میں نوجوان کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے امید ہے مستقبل میں کھیلی جانے والی سیریز میں بھی تمام کھلاڑی امیدوں پر پورا اترنے میں کامیاب ہوں گے۔