کرکٹر بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
سڈنی(آئی این پی) آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ اور کرکٹ پریزینٹر ایرن ہالینڈ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث گزشتہ ایک سال کی تاخیر کے بعد ایرن ہالینڈ سے شادی کرلی، دونوں کی شادی آسٹریلیا کے شہر ہیورن بے میں انجام پائی۔شادی کی تقریب میں تقریبا 130 مہمان شریک ہوئے جن میں دلہا دلہن کے اہلخانہ، دوست و احباب شامل تھے۔
ایرن ہالینڈ نے روایتی انداز میں سفید رنگ کا دلفریب لباس زیب تن کیا جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں جبکہ کرکٹر بین کٹنگ لائٹ گرے رنگ کے سوٹ میں ملبوس تھے۔شادی کی تقریب میں جہاں نوبیاہتا جوڑے کے چہرے پر خوشی کی چمک دکھائی دے رہی تھیں وہیں ان کے مہمان بھی اس پرمسرت موقع پر ان کے لیے کافی خوش تھے۔