ماہرہ خان پی ایس ایل 6 کیلئے بھی پشاور زلمی کی سفیر مقرر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن شروع ہونے میں چند دن باقی رہ گئے اور ابھی سے ہی ملک بھر میں کرکٹ شائقین پی ایس ایل فیور میں مبتلا ہوگئے۔شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھانے کے لیے پی ایس ایل کی اہم ترین ٹیم پشاور زلمی نے اپنے برانڈ ایمبیسیڈر کا بھی اعلان کردیا۔پشاور زلمی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کو اپنا سفیر مقرر کیا ہے اداکارہ ماہرہ نے کہا کہ سفیر مقرر ہونے کی بہت خوشی ہے اور امید ہے کہ پی ایس ایل میں پشاور کی ٹیم کامیابی اپنے نام کرے گی۔