فٹنس بہتر کرنے کیلئے وزن 32کلو کم کیا ہے،اعظم خان
کراچی(آئی این پی)پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ فٹنس بہتر کرنے کے لیے کافی کام کر رہا ہوں اور اسی کیلئے 32کلو وزن کم کیا ہے۔اعظم خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ قومی ٹیم کے لیے درکار فٹنس معیار پر پورا اتروں، وزن 140کلو سے کم کرکے 108 کلو گرام پر لے کر آیا ہوں، اپنا وزن تقریبا 32کلو کم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے مزید وزن کم کروں جس سے میں خود بھی بہتر محسوس کروں، تینوں فارمیٹس کھیلنے کے لیے فٹنس کافی ضروری ہے۔
۔اعظم خان نے بتایا کہ خراب بیٹنگ پر ابو سے ڈانٹ پڑتی رہتی ہیں، میرے والد کو مجھ سے بہت امیدیں ہیں کوشش کرتا ہوں ان کو مایوس نہ کروں۔