زیرالتواء درخواستوں پر عملدرآمد کیلئے نئے تھانے، چوکیاں بنانے کا فیصلہ 

زیرالتواء درخواستوں پر عملدرآمد کیلئے نئے تھانے، چوکیاں بنانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)زیر التواء درخواستوں پر عملدرآمد کیلئے نئے تھانے اور چوکیاں بنانے کا فیصلہ، آئی جی پنجاب نے لاہورمیں 18تھانوں سمیت صوبہ بھر میں 92 تھانے بنانے کیلئے ازسرنو دستاویزات بھجوانے کا حکم دے دیا ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت آر پی اوز کو نئے تھانے یا پولیس چوکی بنانے کیلئے 5 سال کا کرائم ریٹ، حدود اور آبادی سمیت دیگر معلومات بھجوانے کا حکم دے دیا آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو گزشتہ سالوں کے دوران بھجوائی گئی 18 نئے تھانوں اورنئی چوکیوں کی درخواستوں پر تمام ایس اوپیز اور تفصیلات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا رائیونڈ، سیشن کورٹ، صحافی کالونی، باغبانپورہ، نادر آباد سمیت دیگرمقامات پر نئے تھانے بنانے کی درخواستیں بھجوائی گئی تھیں، تمام آرپی اوز کو بھی متعلقہ تھانوں اور پولیس چوکیوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی، ریجنل افسروں کی جانب سے تاحال جواب موصول نہ ہونے پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ نے تمام متعلقہ افسروں کو ازسرنو درخواستیں اور ریکارڈ بھجوانے کا مراسلہ بھجوا دیا۔

مزید :

علاقائی -