پولیس نے11کنال اراضی واگزار کروالی
لاہور(کرائم رپورٹر)جمیل نامی شہری کا شفیق آباد میں 11 کنال اراضی پر مشتمل وراثتی پلاٹ تھا اس پلاٹ پر 12سال سے عبدالرشید نامی شخص نے قبضہ کر کے اراضی پر قبضہ مضبوط کرنے کی غرض سے فیکٹری اور گودام بنارکھے تھے چند روز قبل متاثرہ شہری نے سی سی پی او آفس میں قبضہ چھڑوانے کی درخواست دی جس پر سی سی پی او لاہور نے فوری کارروائی کرواتے ہوئے پلاٹ قبضہ واگزار کروا کر قبضہ شہری کے حوالے کر دیا۔
پولیس کا تھانہ شفیق آباد کی حدود میں قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن، 20 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی کمرشل پراپرٹی واگزار کروا کر مالک کے حوالے کر دی تفصیلات کے مطابق