ڈاکوؤں نے 2گھروں کا صفایا کردیا، موٹرسائیکل سوار فیملیز بھی لٹ گئیں: موٹرسائیکلیں گاڑیاں، چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی، چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے دربار بابا صدا حسین کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکو شہری نصیر احمد سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے، سندر کے علاقے میں مسلح ڈاکو احتشام کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 8لاکھ35 ہزارکی نقدی،زیورات و دیگر اشیا ء لوٹ کر فرار ہوگئے کاہنہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو مصطفی کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 3لاکھ65 ہزار روپے کی نقدی، پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے شاباغ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فاروق اور فیملی سے 1لاکھ 80ہزار کی نقدی و زیورات، شاہدرہ ٹاون کے علاقے سے عامر اور فیملی سے 1لاکھ 10ہزار نقدی و زیورات، ریس کورس میں متین سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 40ہزار روپے اور موبائل فون، مغلپورہ میں رجب سے گن پوائنٹ پر25ہزار نقدی موبائل فون اور فیکٹری ایریا سے گن پوائنٹ پر تیمور سے 18ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور نواں کوٹ اور گلبرگ سے گاڑیاں جبکہ راوی روڈ، ہیر اور ملت پارک سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔