انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 6ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) نے حلقہ پی پی 51گوجرانوالہ، ضمنی انتخاب کی امیدوار مسز طلعت محمود کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں وزیر آباد میں جلسہ منعقد کیا جو کہ الیکشن کمیشن کی جاری کر دی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے جس پر الیکشن کمیشن کارروائی کرتے ہوئے جن افراد کو نوٹس جاری کئے گئے ان میں عادل بخش چٹھہ، خرم دستگیر خان، ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، مریم اورنگزیب، حناء پرویز بٹ اور مرزا محمد جاوید شامل ہیں۔