ووٹوں کی خریدو فروخت کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے،جہانگیر وینس
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر جہانگیر اشرف وینس نے ووٹوں کی خریدوفروخت اور الیکشن میں دھاندلی کا ذمہ دار الیکشن کمیشن آف پاکستان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آج تک اپنے آپ کو خود مختار ادارہ نہیں سمجھا،اگر الیکشن کمیشن اپنے فرائض پوری دیانتداری سے سرانجام دیتا تو آج سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدو فروخت کا شور نہ اْٹھتا۔
گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدو فروخت روکنے کیلئے قومی وصوبائی اسمبلیوں سے پہلے الیکشن کمیشن کو صادق وامین بنایا جائے۔