وزیر آباد، ڈسکہ کے عوام نے ن لیگ کے جلسے مسترد کر دئیے: اعجاز چودھری

وزیر آباد، ڈسکہ کے عوام نے ن لیگ کے جلسے مسترد کر دئیے: اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف سنٹرل  پنجاب  کے صدر  اعجاز احمد چودھری نے کہ کہا ہے کہ وزیر آباد اور ڈسکہ کے عوام نے (ن) لیگ کے جلسوں کو رد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں 'مر یم نواز وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کر کے قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے'اپوزیشن کی پہلی اور آخری خواہش وزیر اعظم عمران خان سے این آر او لینا ہے جو انکو کبھی نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ اپوزیشن کو این آر او دینا ملک وقوم کیساتھ غداری ہوگی اس لیے اپوزیشن اپنے ذہن سے یہ بات نکال دے کہ ان کو این آر او ملے گا بلکہ ہم ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کر یں گے اور پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔

 تحر یک کی ناکامی سے اپوزیشن کے ہوش ٹھکانے آچکے ہیں 'لانگ مارچ خود اپوزیشن کی سیاسی موت ثابت ہوگا اور تحر یک انصاف ایک بار پھر پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی 'کوئی شک نہیں (ن) لیگ نے ایک دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں کی کر پشن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن اپوزیشن کیلئے دنیا میں بھی کسی عذب سے کم نہیں اور قیامت کے روز بھی انہیں اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج جتنے بھی مسائل در پیش ہیں انکی بنیادی وجہ ماضی کے حکمرانوں کی لوٹ مار ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے اور ہر شعبے میں ہم شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں  نے کہا ہے کہ مر یم نو از اپنے باپ کی کر پشن بچانے کی جنگ میں ہار جائے گی انکو کر پشن کا حساب دینا ہی پڑیگا 'جب بھی ملک میں احتساب کی بات کی جائے (ن) لیگ والوں کی چیخیں نکلنا شروع ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج نہیں توکل وہ وقت ضرور آنیوالا ہے جب (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے بھی کر پشن کے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زندگی کا مقصد صرف اور صرف ملک کو مسائل سے نجا ت دلا کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نا ہے مگر (ن) لیگ سمیت پی ڈی ایم ملکی خزانہ کو لوٹنے کے سواکچھ نہیں کرسکتی۔