سینٹ الیکشن کی وجہ سے حکومتی ٹیم بوکھلاہٹ کا شکار ہے،حسن مرتضیٰ

 سینٹ الیکشن کی وجہ سے حکومتی ٹیم بوکھلاہٹ کا شکار ہے،حسن مرتضیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ترجمان اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سیدحسن مرتضی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی کی قیادت لوگوں کوپیسے سے نہیں خریدتی انکے دل جیتتی ہے۔جتنی بار پنڈی کے سب سے بڑے لوٹے نے خود کو نیلام کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن کے دباؤ کی وجہ سے حکومتی ٹیم بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

سینٹ امیدواروں کی سلیکشن میں سب سے زیادہ کرپشن پی ٹی آئی کر رہی ہے۔