دینی مدارس قرآن و حدیث کی اشاعت کا بڑاذریعہ ہیں،مولانا ذوالفقار

دینی مدارس قرآن و حدیث کی اشاعت کا بڑاذریعہ ہیں،مولانا ذوالفقار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)جامعہ رقیہ للبنات اور الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اختتامِ بخاری شریف کی تقریب مرکزی سرپرست پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی کی زیر صدارت ٹاؤن شپ، لاہورمیں منعقد ہوئی جس سے ملک کی معروف علمی و روحانی شخصیت حضرت مولاناپیرذوالفقا احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔ اس موقعہ پر مفتی عزیز الرحمٰن، شیخ محمد سلیم، شکیل یعقوب سمیت بہت بڑی تعداد میں علماء، طلباء اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی نے صحیح بخاری کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے کہا کہ جہاں قرآن و حدیث کی تعلیم ہوتی ہے وہاں اللہ تعالیٰ کی طرف سے نور اور رحمتیں برستی ہیں اسی وجہ سے دینی مدارس کے نورانی ماحول میں انسان کو ایک روحانی سکون و اطمینان نصیب ہوتا ہے دینی مدارس جہاں قرآن و حدیث کی اشاعت کا بہت بڑا ذریعہ ہیں وہاں نسلِ نو کی ایمان کی حفاظت بھی انہی دینی مدارس کا فیضان ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ پُرفتن دور میں اپنے اور نسلِ نو کے ایمان کی حفاظت کے لیے توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ علماء و نیک لوگوں کی صحبت اور مساجد و مدارس کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط بنانا ہوگا۔ تقریب میں پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے خصوصی دعاء کروائی۔