پی ڈی ایم کی وزیر اعظم کے خلاف مہم ناکام ہو گی،زمان نصیب

پی ڈی ایم کی وزیر اعظم کے خلاف مہم ناکام ہو گی،زمان نصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک زمان نصیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کیخلاف پی ڈی ایم کی پروپیگنڈہ مہم ناکامی کا منہ دیکھے گی۔ پانامہ اور اقامہ زدہ عدالتی مفرور ناکام سیاسی ٹولے کا مقدر پسپائی ٹھہرے گی۔ ٹو پارٹی سسٹم کے ذریعے ملک و قوم کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہچانے والوں سے تاریخ اور قوم حساب لے گی۔ 
پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں عوامی خدمت کا منشور لے کر آئی ہے۔

 قائد عمران خان کا ویژن نیا پاکستان یے جو بدعنوانی سفارش رشوت سے پاک میرٹ انصاف اور برابری کی عملی تصویر ہوگا۔