حکومت 5سال پورے کریگی 63فیصد پاکستانیوں کو یقین، سروے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) گیلپ کے حالیہ سروے کے مطابق 63فیصد پاکستانیوں کو یقین ہے کہ وفاقی حکومت اپنی 5سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔گیلپ پاکستان نے یہ سروے ملک کے چاروں صوبوں میں ایک ہزار سے زائد افراد سے کیا۔اس دوران 63فیصد افراد نے کہاکہ وفاقی حکومت اپنی 5سالہ آئینی مدت پوری کرے گی جب کہ 17فیصد کا خیال ہے کہ ایسا نہیں ہوگا اور حکومت مدت پوری کرنے میں ناکام ہوگی۔سروے کے دوران 20فیصد افراد نے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہ سکتے۔
سروے